کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ کے بعد راہول ڈریوڈ بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے فارغ ہوجائیں گے۔ بھارت کو متبادل کی تلاش ہے۔ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ اور زمبابوے کے اینڈی فلاور کو عہدے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ دونوں سے آئی پی ایل کے دوران رابطہ کیا گیا تھا۔ رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹیم کی کوچنگ کرنا پسند کروں گا لیکن زندگی میں اور بھی بہت کچھ ہے۔ جبکہ اینڈی فلاور نے واضح کیا ہے کہ وہ درخواست دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔