• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد(جنگ نیوز/ایجنسیاں)وزیراعظم شہبازشریف نے گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی‘کمیٹی بجلی بحران ‘ ہائیڈل منافع اورمالی معاملات پر ایک ماہ میں وزیراعظم کو سفارشات پیش کریگی ‘ ادھر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں ‘شوگر ملز پورا سال 140 روپے ایکس فیکٹری ریٹ یقینی بنائیں‘چینی کی برآمد کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کرے گی ۔ گزشتہ روز شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں چینی کی برآمد سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چینی برآمد نہ ہوئی تو آئندہ سیزن میں شوگر ملز دیوالیہ ہو جائیں گی اور آئندہ سیزن میں 40 شوگر ملز بند ہو جائیں گی ۔

اہم خبریں سے مزید