اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کے کیس میں سزاوں کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 29 مئی کو سنایا جائے گا۔ جمعرات کو عثمان گل ایڈدوکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خاور مانیکا رجوع کرنا چاہتے تھے لیکن دوران عدت بشریٰ بی بی نے نکاح کر لیا، 5 سال 11ماہ بعد بدنیتی پر سیاسی انتقام لینے کے لئے دوران عدت نکاح کی شکایت دائر کی گئی ۔