کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائیکی درخواست خارج کردی۔بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس شوکت رخشانی پر مشتمل بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی اورعدالتی دائرہ اختیار میں نہ آنے پر درخواست خارج کی گئی۔