• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 ہزار کہکشاؤں کے جھرمٹ کی دریافت، یوکلڈ دوربین نے تصاویر جاری کردیں

پیرس (اے ایف پی) یورپ کی یوکلڈ خلائی دوربین سے گزشتہ روز چمکتی ہوئی کہکشاؤں کی ایک حیران کن تعداد، ایک ارغوانی اور نارنجی ستاروں کی نرسری اور ہماری کہکشاں سے ملتی جلتی ایک پیچ دارکہکشانی جھرمٹ( کلسٹر) کی نئی تصاویر سامنے آئیں،کلسٹر کی تصویر، جو زمین سے 2.7 ارب نوری سال دور ہے، 50ہزار سے زیادہ کہکشاؤں پر محیط ہے۔

 یوکلڈ کےگزشتہ سال تاریک مادے اور تاریک توانائی کے اسرار کی تحقیقات کے لیے پہلا مشن شروع کرنے کے بعد یورپی خلائی ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ تصاویر کا یہ دوسرا سیٹ ہے۔

چھ سالہ مشن میں پہلی بار سائنسی نتائج بھی شائع کیے گئے، جس کا مقصد آسمان کے ایک تہائی حصے میں دو ارب کہکشاؤں کو چارٹ کرنے کے لیے اپنے وسیع منظر کو استعمال کرنا ہے۔

یوکلڈ پروجیکٹ کے سائنسدان رینے لاریجز نے بتایا کہ وہ ایبل 2390نامی کہکشاؤں کے ایک بڑے جھرمٹ کی تصویر کے بارے میں ذاتی طور پر سب سے زیادہ پرجوش ہیں۔

اہم خبریں سے مزید