• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلال بتائیں کیا نواز اور شہباز کو 5 سال پورے کرنے کا یقین ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال اگلے پانچ سال کا سیٹ اپ بن چکا جسے پی ٹی آئی نے قبول کرلیا، کیا طلال چوہدری کا موقف درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کی رہائی میں چوہدری شجاعت کا بڑا ہاتھ ہے.

 چوہدری پرویز الٰہی کی رہائی کو پی ٹی آئی کے ساتھ ڈیل نہیں سمجھا جاسکتا، طلال چوہدری بتائیں کیا نواز شریف اور شہباز شریف کو یقین ہے وہ پانچ سال پورے کریں گے؟۔

پروگرام میں تجزیہ کار شہزاد اقبال ،فخر درانی ،محمل سرفراز اور مظہرعباس نے اظہار خیال کیا۔ 

شہزاد اقبال نے کہا کہ طلال چوہدری کی بات درست ہے تحریک انصاف دباؤ ڈال کر مذاکرات حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے، یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ کیا تحریک انصاف سڑکوں پر احتجاج کیلئے نکل سکتی ہے؟، آئی ایم ایف پروگرام دینے سے پہلے سیاسی حالات کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید