• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق کپتان شاہد آفریدی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سفیر مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سفیر مقرر کردیا۔ شاہد آفریدی 2009ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح پاکستان ٹیم کے رکن اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ تھے۔ شاہد آفریدی کے علاوہ آئی سی سی نے بھارتی کھلاڑی یوراج سنگھ، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو بھی سفیر مقرر کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میرے دل کے بہت قریب ہے، پہلے ورلڈ کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہا، 2009 میں ٹرافی جیتی اور یہ میرے کیریئر کے قابل ذکر لمحات ہیں۔ 9 جون کو پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں، یہ ایک دو بڑے حریفوں کا مقابلہ ہے اور نیویارک میں اس کو کوئی مس نہیں کرے گا۔

اسپورٹس سے مزید