• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

JCC نے چینی IPPs کے قرض مدت کی درخواست قبول نہیں کی

اسلام آباد (مہتاب حیدر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے علاوہ تینوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے پیغامات شیئر کرنے کے درمیان سی پیک کے تحت مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) نے چینی آئی پی پیز کے 15.4 ارب ڈالرز قرض کی مدت میں اضافے کی کوئی درخواست قبول نہیں کی۔ وزارت بجلی نے کچھ تجاویز تیار کی تھیں اور متعلقہ وزارتوں سے مشاورت کی تھی لیکن جمعے کو ہونے والے 13ویں جے سی سی اجلاس کے سامنے پیش نہیں کی گئیں۔ تاہم دونوں فریقوں نے 1 ارب ڈالرز کی بچت کے لیے درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداوار کو مقامی کوئلے میں تبدیل کرنے کے امکانات تلاش کرنے کے لیے مشترکہ فزیبلٹی شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اگرچہ یہ خواہش کی فہرست لگتی ہے اور ایسا کرنا کافی مشکل ہے کیونکہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ ریل لنک کی تعمیر کے لیے کتنے ٹائم فریم کی ضرورت ہوگی اور تھر سے ساہیوال تک کوئلے کی نقل و حمل کے لیے منسلک لاگت برداشت کی جائے گی اگر دونوں فریق کسی منصوبے پر متفق ہو جائیں۔ جے سی سی میں بتایا گیا کہ چین نے 2014-15 سے گزشتہ ایک دہائی کے دوران پاکستان میں سی پیک منصوبوں پر کام شروع کرنے کے لیے اب تک 17 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے۔ لیکن نرم قرضوں سمیت تمام شکلوں میں مجموعی طور پر رول آؤٹ، چینی بقایا قرض کی رقم کی کل تقسیم 27.3 ارب ڈالرز رہی۔ اگر چین کے تمام ڈپازٹس اور کمرشل فنانسنگ کو مجموعی طور پر شامل کیا جائے تو بقایا رقم 35 تا 37 ارب ڈالرز تھی۔
اہم خبریں سے مزید