اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی اخبار مارکیٹ میں آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ٹکا خان کی تجویز پر چوہدری عاشق علی کو آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔ چوہدری عاشق علی کا تقرر فیڈریشن کے دیگر عہدیداروں کی طرح 3سال کیلئے ہو گا۔ آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے الیکشن ہر تین سال بعد ہوتے ہیں اس طرح ان کا تقرر بھی آئینی اور جمہوری ہے۔ بقول ٹکا خان آئندہ ہر تین سال بعد چیئرمین کیلئے الیکشن کا انعقاد اُسی طرح ہو گا جس طرح باقی عہدیداروں کا ہوتا ہے۔