• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ اے کا پارکوں میں پرندوں کیلئے پانی کا انتظام

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی ہدایات پر پبلک پارکس اور فلائی اوورز کے نیچے پرندوں کو درپیش شدید گرم موسمی اثرات اور دھوپ سے بچانے کیلئے پینے کے پانی کے برتن رکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ شدید گرمی اور پانی کی عدم دستیابی سے بسا اوقات پرندے مر جاتے ہیں ۔ پانی پلانا بہت بڑی نیکی اور صدقہ بھی ہے‘ انہی عوامل کے پیش نظر پی ایچ اے نے پرندوں کیلئے پانی کا انتظام کیا ہے۔