• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علمائے کرام افہام و تفہیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،احسن بختاوری

اسلام آباد (جنگ نیوز) اسلام امن کا مذہب ہے اور علمائے کرام معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دے رہے ہیں۔ یہ بات اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے یہاں چیمبر ہاؤس میں اجمیر شریف خواجہ غریب نواز، خواجہ معین الدین چشتی کے متولی پیر سید سرور چشتی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔پیر سید سرور چشتی نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اسلامی تعلیمات کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہے ۔پیر سید محمد علی گیلانی ، اظہر الاسلام ظفر، حسن اختر، یوسف راجپوت، چوہدری محمد علی، محمد علی، طہماس بٹ، ذوالقر نین عباسی، خالد چوہدری۔ فیضان شہزاد، سید حیدر اسد، چوہدری، وسیم ایگزیکٹو ممبر اشفاق چٹھہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اسلام آباد سے مزید