اسلام آباد (ساجد چوہدری )انتہائی عوامی اہمیت کا راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ تکمیلی مراحل کی طرف بڑھنے لگا ہے ، 38اعشاریہ 3 کلومیٹر طویل منصوبے کے 23کلومیٹرحصے پر اسفالٹ ڈال دی گئی ہے ، 90 فیصد سے زائد اسٹرکچرل کام مکمل ہو چکا ہے، جس میں تمام پل، بشمول ریلوے پل، شامل ہیں، آرڈی اے حکام کے مطابق رنگ روڈ منصوبہ اپریل کے آخر تک مکمل ہونے کا قوی امکان ہے ، اس منصوبے کی ابتدائی لاگت 32ارب روپے تھی جو بڑھکر 52ارب روپے ہو چکی ہے جو منظوری کے مراحل میں ہے ، اس منصوبے کیلئے اب تک 30ارب روپے جاری ہو چکے ہیں جن میں سے 6ارب روپے مختلف مراحل میں لیپس ہوتے رہے ہیں جبکہ متعلقہ کنٹریکٹر ( ایف ڈبلیو او ) کو اب تک 23ارب روپے ادا کئے گئے ہیں ، توقع ہے کہ آئندہ چند روز میں مزید 3300ملین روپے جاری ہو جائیں گے۔