اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) جڑواں شہروں میں پولیس کی مختلف کارروائیاں،23 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے منشیات،شراب،اسلحہ معہ ایمونیشن، ہیروئن،آئس،برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 09افراد کو حراست میں لے کرمنشیات ، شراب اور اسلحہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 06 افراد کو حراست میں لے کر 28 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ بنی، وارث خان، دھمیال اور ٹیکسلا کے علاقوں میں کی گئیں، چکلالہ، صادق آباد اورکینٹ پولیس نے منشیات سپلائرز اور چرس برآمد کی، زیر حراست افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے گرفتار کر لیا گیا۔ ادھر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاؤن اور سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس نے 14 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1200گر ام چرس، 3600گر ام ہیر وئن، 1852گر ام آ ئس، 50بوتلیں شراب اورمختلف بو ر کے پا نچ عددپستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے، جبکہ سات اشتہاری مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی گئی۔