گوجرخان(نمائندہ جنگ) علاقہ کی ممتاز شخصیت،کرنل (ر) شاہنواز کیانی اور شفقت کیانی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں،انہیں ان کے آبائی قبرستان ڈھوک راجگان مسہ کسوال میں آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں حساس اداروں کے ریٹائر و حاضر سروس افسران ،سیاسی، کاروباری شخصیات اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔