راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بیوی نے فائرمار کر شوہر کوقتل کردیا،تھانہ ٹیکسلاکو شبیر حسین شاہ نے بتایاکہ میرا بھائی سید جواد حسین شاہ بعمر 28سال کی شادی ڈیڑھ سال قبل لاریب سے ہوئی تھی جواکثر ناراض ہوکر اپنے میکے چلی جاتی تھی ،گزشتہ روذصبح بھائی جواد شاہ کے کمرے میں سے شور شرابے کی آوازآئی ہم بھاگ کر اس کے کمرے میں گئے ،دروازہ کھولاتو بیوی نے رائفل 12بور نے اپنے خاوند جواد پر سیدھافائرکیاجواسے سامنے چھاتی پر لگاجس سے وہ شدید زخمی ہوکر گر پڑااور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔