• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی تنظیم تاجران کا پالیسی ریٹ کو کم نہ کرنے کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان و پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم کاشف چوھدری نے بدھ کو مونیٹری پالیسی اجلاس میں موجودہ صورتحال کو برقرار رکھنے اور پالیسی ریٹ کو کم نہ کرنے کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلہ نے ملک کے کاروباری طبقہ کی توقعات اور امیدوں کو مایوسی میں بدل دیا ھے ۔یہ فیصلہ زمینی حقائق اور حالات کے تقاضوں کے خلاف ھے۔کاشف چوھدری نے کہا ملک بھر کے کاروباری طبقہ نے واضح طور پر 3.5 فیصد سے 5 .4 فیصد پالیسی ریٹ میں کمی کا مطالبہ کیا تھا، لیکن ان مطالبات و خدشات پر حکومت اور مونیٹری اتھارٹی نے توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہا صنعت کاروں و تاجروں کو موجودہ مونیٹری پالیسی کو برقرار رکھنے اور پالیسی ریٹ کو کم نہ کرنے کے فیصلے پر شدید تشویش ھے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کئی مہینوں سے تقریباً پانچ فیصد پر برقرار ھے ۔چناچہ موجودہ اقتصادی حالات میں دہرے اعداد میں سود کی شرح کو برقرار رکھنا غیرمنصفانہ فیصلہ ھے ۔بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ مونیٹری پالیسی کو برقرار رکھنے سے صنعتی سرگرمی سست ہوگی، خصوصی طور پر سرمایہ کاری کو حوصلہ شکنی ملے گی۔
اسلام آباد سے مزید