راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)عوام اپنے اردگرد کہیں مین ہول کھلا یا ڈھکن ٹوٹا ہوا پائیں تو فوری طور پر اسکی اطلاع متعلقہ انتظامی آفس میں دیں۔یونین کونسل سطح پر ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو علاقے کی مکمل سوئپنگ کر کے چوبیس گھنٹوں میں تفصیلی رپورٹ جمع کروائیں۔رپورٹ کی روشنی میں ٹاسکنگ کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی جگہ پر مین ہول کھلا نہیں ہے۔ مین ہول کورز و صفائی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ مین ہول کورز و صفائی کے سلسلے میں موصول عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے۔