اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )ژونگ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شجرکاری مہم میں 3500 مقامی پودے لگائے گی ، اس حوالے سے زونگ فورجی اور پاک ای پی اے کے درمیان شجرکاری کے لئے معاہدے پر دستخط کئے گئے ، زونگ کے ہیڈکوارٹرز میں اس معاہدہ پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، پاک ای پی اے کے ڈائریکٹر جنرل سید ابرار حسین اور ڈائریکٹر ڈاکٹر محسنہ زبیر جبکہ زونگ کی جانب سے ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونیکیشنز، برانڈ اینڈ سسٹین ایبلٹی نبیلہ یزدانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ کمیونیکیشنز اینڈ سسٹین ایبلٹی عندلیب اسلم نے پہلا پودا لگا کرشجرکاری کا باقاعدہ افتتاح کیا، شجرکاری مہم کا مقصد موسمیاتی تبدیلی، فضائی آلودگی اور حیاتیاتی تنوع کے نقصانات سمیت درپیش ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنا ہے جس کے لیے اسلام آباد میں سبزہ کو فروغ دیا جائے گا، ڈائریکٹر جنرل پاک ای پی اے سید ابرار حسین نے کہا کہ زونگ کے ساتھ ہماری یہ شراکت داری پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بدولت پاکستان کے ماحولیاتی مسائل کا عملی حل نکالنے کی عمدہ مثال ہے،مقامی درخت لگانے اور کمیونٹی میں آگاہی پیدا کرنے کے ذریعے ہم نہ صرف اسلام آباد کے گرین انفراسٹرکچر کو بہتر بنا رہے ہیں بلکہ فضائی معیار، حیاتیاتی تنوع اور موسمی اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی فوائد حاصل کر رہے ہیں۔ایسے اقدامات سے یہ بھی ظاہر ہوتاہے کہ مشترکہ کوششیں ہمارے شہروں کے لیے کس طرح ایک پائیدار مستقبل تشکیل دے سکتی ہیں۔