• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وادی تیراہ آپریشن جبری بیدخلی انسانی المیہ ہے، پاکستان عوامی انقلابی لیگ

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی انقلابی لیگ نے کہا ہے کہ آٹھ سو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے نام پر21 ہزار سے زائد پاکستانی گھرانوں کو شدید سردی اور منفی درجہ حرارت میں جبری طور پر بے گھر بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ، وادی تیراہ میں حالیہ فوجی آپریشن کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی بحران کے خلاف جمعرات کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان عوامی انقلابی لیگ کے مرکزی صدر عطاء اللہ خان آفریدی نےوادی تیراہ آپریشن پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے اتفاقِ رائے سے ایک بااختیار تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے اور ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت، صوبائی حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ اس معاملے میں ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں حالانکہ تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کیے گئے ان کے مطابق مختلف اجلاسوں میں کور کمانڈر، چیف سیکرٹری، آئی جی، سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور، موجودہ وزیر اعلیٰ اور دیگر صوبائی و قومی نمائندے شریک رہےتاہم عملی مرحلے پر سب نے ذمہ داری سے انکار کر دیا۔
اسلام آباد سے مزید