اسلام آباد( نیو زرپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ائیر مارشل (ر) ارشد ملک نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اب تک غزہ کے بھائی بہنوں کے لیے 10 ارب روپے مالیت کی امدادی اشیاء پہنچا چکی ہے، جبکہ غزہ فلسطین میں مجموعی طور پر 60لاکھ کلوگرام امدادی سامان بھجوایا جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 6 ہزار ٹن سامان 32 چارٹرڈ فلائٹس اور 4 سمندری جہازوں کے ذریعے غزہ پہنچایا گیا، جبکہ ماہِ رمضان میں 20 ہزار فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے اشیائے خورونوش اور ٹینٹس بھجوائے جائیں گے۔الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام غزہ میں جاری انسانی بحران کے تناظر میں امدادی اشیاء بھجوانے کے حوالے سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ائیر مارشل (ر) ارشد ملک نے غزہ کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ائر مارشل (ر) ارشد ملک نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اب تک غزہ کے بھائی بہنوں کے لیے 10 ارب روپے مالیت کی امدادی اشیاء پہنچا چکی ہے، جبکہ غزہ فلسطین میں مجموعی طور پر 60 لاکھ کلوگرام امدادی سامان بھجوایا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 ہزار ٹن سامان 32 چارٹرڈ فلائٹس اور 4 بحری جہازوں کے ذریعے غزہ پہنچایا گیا۔نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے بتایا کہ الخدمت کا غزہ امدادی آپریشن گزشتہ 27 ماہ سے مسلسل جاری ہے۔