• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ریونیو اتھارٹی، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مار کر ٹاور کو سیل کردیا

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف آپریشن تیز کردیا ہے۔کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی خالد یامین ستی کی ہدایت پر پی آر اے ٹیم نے نے نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مارکر ٹیکس نادہندہ بلڈر کا دفتر سیل کرکے ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔جس کے ذمہ16ملین روپے واجب الادا تھے۔ادھر پنجاب ریونیو اتھارٹی راولپنڈ ی ڈویژن نےرواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ساڑھے سات ارب روپے کے ٹیکس اکھٹے کئے ہیں۔جولائی تادسمبر2025کے دوران25نئے کاروباری اداروں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید