• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کو بیوروکریسی کا غلام بنا دیا گیا ہے، نصراللہ رندھاوا

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہاہے کہ اسلام آباد کو بیوروکریسی کا غلام بنا دیا گیا ہے،آج بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس میں وفاق اورالیکشن کمیشن نے اپناجواب جمع کرانا تھا،مگر جج کے چھٹی کی وجہ سے کاز لسٹ منسوخ کردی گئی یہ کیس فوری نوعیت کا تھا، عوام کوآج کی سماعت سے بڑی توقعات تھیں ، عوام کو مایوسی ہوئی۔ان خیالات کااظہارامیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ نصراللہ رندھاوا نے کہاکہ اسلام آباد کے سارے مسائل کی جڑ بلدیاتی انتخابات کا نہ ہو نا ہے،اسلام آباد کو طویل عرصے سے جمہوری حق سے محروم کیا جا رہا ہے.
اسلام آباد سے مزید