• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ سٹی کے احاطہ میں ٹریفک پولیس کا آفس سیکورٹی رسک بن گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ سٹی کے احاطہ میں سٹی ٹریفک پولیس کا آفس سیکورٹی رسک بن گیا، ٹریفک پولیس کی جانب سے لفٹر کے ذریعے اٹھائے گئے موٹرسائیکل چھڑوانے کے لئے روزانہ بیسیوں افراد تھانہ سٹی کارخ کرتے ہیں جہاں ہر وقت لوگوں کارش رہتاہے ،جوضلعی پولیس کے لئے دردسر بناہواہے ،بڑی تعداد میں غیر متعلقہ افراد کی نقل وحرکت سے تھانے میں صفائی کی صورت حال بھی ابتر ہورہی ہے جب کہ حفاظتی نقطہ نظر سے بھی غیرمتعلقہ افرادکی موجودگی سیکورٹی رسک بن چکی ہے۔
اسلام آباد سے مزید