ملتان (سٹاف رپورٹر) پاک ترک سکول کی جانب سے فیسوں میں 250 فیصداضافے کیخلاف والدین نےشالیمار کالونی کیمپس کے سامنے احتجاج کیا، محکمہ سکولز ملتان نے نوٹس جاری کردیا ،والدین کا کہنا تھا کہ پنجاب پرائیویٹ سکول آرڈیننس کے مطابق سکول فیس میں 5 سے 8 فیصد اضافہ کیا جاسکتا ہے، سکول انتظامیہ کیخلاف ایکشن لیا جائے، دوسری طرف سی ای او ایجوکیشن نے پاک ترک سکول انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ طلباء کے والدین نے اجتماعی شکایت درج کروائی کہ فیس میں 250 فیصد اضافہ کر دیا گیاہے، یہ اضافہ رولزکی خلاف ورزی ہے، آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے موقف کی وضاحت کریں اور وضاحتی نوٹس کا جواب جمع کرائیں اور30مئی کو دفتر میں فیس کے ڈھانچے اور متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ حاضر ہوں،بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔