• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور پیٹرون کیمیکل گروپ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ اور پیٹرون کیمیکل گروپ کی جانب سے چیف ایگزیکٹو خواجہ ریاض حسین صدیقی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔اس موقع پر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے انڈسٹری کے کردار کو سراہا اور اس طرح کے تعاون کو وقت کی ضرورت قرار دیا،ڈین کلیہ زراعت پروفیسر ڈاکٹر شفقت اور ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن ڈاکٹر محمد اشفاق نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی اور پیٹرون گروپ کے درمیان معاہدوں کو مزید تقویت دینے کے لیے یونیورسٹی کے تحقیقاتی پروڈکٹ پر بھی مل کر کام کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈاکٹر عابد حسین،ڈاکٹر نعیم اقبال،ڈاکٹر فرخ بیگ اور طارق رشید بھی موجود تھے ۔
ملتان سے مزید