• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او کا تھانہ سٹی ، صدر جلالپوراور پولیس خدمت مرکز کا دورہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) سی پی او صادق علی نے تھانہ سٹی اور صدر جلالپور کا دورہ کیا ، انہوں نے ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تھانہ کی حوالات، ریکارڈ روم، اسلحہ خانہ، مال خانہ کا بھی معائنہ کیا اور تھانہ کی صفائی کا جائزہ لیا، انہوں نے فرنٹ ڈیسک پر ہونے والے اندراج کو بھی چیک کیا اور اس حوالے سے ضروری ہدایات دیں، سی پی او نے حوالات تھانہ کا معائنہ کیا اور قیدیوں سے متعلق تمام ریکارڈ چیک کیا، سی پی او نے بیٹ بکس کا جائزہ لیا، انہوں نےشہریوں سے ملاقات کی اور ان سے مسائل دریافت کرتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کے لیے احکامات دیئے،انہوں نے پولیس خدمت مرکز کا بھی دورہ کیا۔
ملتان سے مزید