• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کا نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کادورہ‘ صفائی اور انتظامی امور کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کادورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ایمرجنسی، سی ٹی اسکین، ریڈیالوجی اور آرتھوپیڈک وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں و ان کے لواحقین سے براہ راست طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور علاج کے معیار بارے استفسار کیا،اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی میں لفٹس کی تنصیب کے مسئلے کو تین ہفتوں کے اندر حل کرنے، سی ٹی اسکین ویٹنگ ایریا میں ٹوٹی ہوئی بینچز اور آرتھوپیڈک وارڈ کی پینٹری میں خراب شیلفس فوری تبدیل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔
ملتان سے مزید