• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثے‘ زیادتی اور ہراسانی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، ٹریفک حادثے، زیادتی اور ہراسانی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات، تفصیلات کے مطابق گلگشت پولیس نے شہری کے پلازے میں توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں تین نامزد سمیت نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،مظفر آباد پولیس نے ٹریفک حادثہ میں نامعلوم شخص کے جاں بحق ہونے کے الزام میں نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،اسی تھانے کی پولیس نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،سیتل ماڑی پولیس نے عوام کو اشتعال دلانے اور ہجوم اکٹھا کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،ڈی ایچ اے پولیس نے طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے شہریوں سے نوسربازی کرکے رقوم سے محروم کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے جب کہ شاہ رکن عالم پولیس نے شہریوں کو گولیاں مارکر زخمی کرنے کے الزام میں نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔
ملتان سے مزید