• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ؛ دہشت گرد حملے میں ہلاک 5 چینی باشندوں کے لواحقین کیلئے پیکیج منظور

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) وفاقی کابینہ ؛ دہشت گردحملے میں ہلاک 5چینی باشدوں کے لواحقین کیلئے پیکیج منظور،چینی خاندان کو25لاکھ80 ہزارڈالرز ادا کئے جائینگے ، اد ا ئیگی بیجنگ میں پا کستانی سفارتخانہ کریگا ،جاں بحق پاکستانی شہری کےخاندان کو25لاکھ روپے د یےجائینگے ،ہنگامی بنیادوں پر سرکولیشن سمری پرمنظوری لی گئی ،وفاقی کابینہ نےداسوہائیڈرو پاورپراجیکٹ پردہشت گردحملے میں ہلاک پانچ چینی باشدوں کےلواحقین کےلیے پچیس لاکھ اسی ہزارڈالرز معاوضےکی منظوری دیدی ۔داسوہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر دہشت گرد حملے میں ہلاک5چینی باشندوں کےخاندان کو25لاکھ80 ہزارڈالرز جو پاکستانی روپوں میں 71 کروڑ 70 لاکھ روپے بنتے ہیں معاوضہ دیاجائےگا-وفاقی کابینہ سےہنگامی بنیادوں پر سرکولیشن سمری پرمنظوری لے لی گئی-داسو ڈیم پرکام کرنےوالےہلاک ہر چینی باشندےکےخاندان کو5 لاکھ16ہزار ڈالرز جو پاکستانی روپیوں میں 14 کروڑ 34 لاکھ روپے بنتے ہیں دیئےجائیں گے-

اہم خبریں سے مزید