• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،ہائی پائور لائبنز کے نیچے تجاوزات کیخلاف کارروائی کااعلان

پشاور ( جنگ نیوز ) پیسکو کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کہ ہائی پائور ٹرانسمیشن لائنز کے قریب غیر قانونی تعمیرات سے حادثات ہو سکتے ہیں۔پشاور اور اسکے ملحقہ علاقاجات میں سرفہرست گلبہار، سیٹھی ٹائون ، تاج آباد، بشیر آباد، بخشی پل، شاہ لم پل، گل بیلہ، سردریاب، ورسک روڈ، لڑامہ گائوں، لنڈے سڑک، گھڑی خان بابا، کوہاٹ روڈ، دلہ ذاک روڈ، واحد گھڑی ، عارف ٹائون ، گلشن کالونی، ناگمان ، رنگ روڈ، ہزار خوانی، آخون محمد لنڈی، ارباب لنڈی میں ٹرانسمیشن لائن کے نیچے غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں۔ضلع چار سدہ اور اس سے ملحقہ علاقاجات میں رجڑ، اتمان زئی ، عمرزئی ، تنگی اور شبقدر کے علاقے سر فہرست ہیں۔اسکے علاوہ کوہاٹ اور اسکے ملحقہ علاقاجات میں توغ بالا، بیلی ٹنگ، بابری بانڈہ، پراچہ ٹائون،شیخان،کے ۔ڈی۔ اے، کیمپ، مہاجرو کیمپ، محمد زئی، میاں گا ن گھڑی، شیرکوٹ، استرزئی ، رائسان، ہنگو، بہادر کوٹ، گدی بانڈہ، شکردرہ، ڈوڈا شریف، شادی خیل، دائودخیل، بستی خیل، قاسم خیل، آخور وال، انکلیوکوہاٹ، سیمنٹ فیکٹری شامل ہیں۔
پشاور سے مزید