کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے بحریہ ٹائون کے گیٹ نمبر 55 کے قریب جھاڑیوں سے 34 سالہ عبدالرحیم ولد حسین بخش کی لاش ملی ،پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو اسپتال منتقل کیا ،پولیس کاکہنا ہےکہ متوفی کا آبائی تعلق رحیم یار خان سے اور سچل گوٹھ کا رہائشی تھا ،متوفی مستانہ تھا اکثر گھر سے نکل کر کبھی نورانی اور کبھی کہیں چلا جاتا تھا،چند روز قبل اہل خانہ نے سچل تھانے میں اسکی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی، ایسا لگتا ہے کہ گرمی کی شدت سے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔