کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کی بحالی اور تیزی سے ترقی کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے جائیں اور ایک آزاد بورڈ تشکیل دیا جائے جس میں میگا سٹی کی تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہو جو کراچی کو قابل رہائش میگاسٹی بنانے کے لیے ترقی کے منصوبوں کو چلائے۔