نارووال (نمائندہ جنگ )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک نااہل سیاست دان کی حماقت کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہےہم نے نوجوانوں کو گالی گلوچ اور نفرت کی بجائے جدید اعلی تعلیم، ڈیجیٹل ٹریننگ اور یکساں روزگار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز سے نپٹنے کی تیاری کرسکیں، نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم نہ ہوتے تو آج ہم اس مقام پر نہیں پہنچتے،۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف نارووال میں وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم نہ ہوتے تو آج ہم اس مقام پر نہیں پہنچتے 2018میں دھاندلی والے الیکشن کے تحت نالائق حکومت ہمارے اوپر مسلط کی گئی۔اس حکومت نے پاکستان کی معیشت کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ھے جس کی قیمت آج 24 کروڑ عوام چکا رہے ہیں۔