• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اردو یونیورسٹی میں ایچ ای سی گریجویٹ پالیسی 2023ء پر آگاہی سیشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کےکوالٹی انہانسمنٹ سیل کے تحت دوسرے تربیتی و آگاہی سیشن بعنوان "ایچ ای سی گریجویٹ ایجوکیشن پالیسی 2023” کا اہتمام گلشن کیمپس میں کیا گیا جس میں سلیم حبیب یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کیو ای سی و ریگولیٹری امور سید وقار الحسن نے شرکاء کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تعلیمی پالیسی 2023 کے اصول و ضوابط کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈاکٹر شبر رضا، ڈائریکٹر کیو ای سی نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تربیتی سیشن کا بنیادی مقصدجامعہ اردو کی فیکلٹی اور متعلقہ دفاتر کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تعلیمی پالیسی 2023 کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرکاء سے درخواست ہے کہ وہ اپنی تجاویز و سفارشات پیش کریں جس سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کو ایچ ای سی انڈر گریجوئیٹ اور گریجوئیٹ پالیسی 2023کو اپنانے میں مدد حاصل ہوسکے۔