اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)آرمی چیف کا ایرانی ہم منصب کو فون، صدررئیسی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ ابراہیم رئیسی،عامر عبد اللہیان پاکستان کے سچے دوست، دونوں کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور 19 مئی کو ہیلی کاپٹر حادثے کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ عامر عبد اللہیان اور دیگر اہم حکام جاں بحق ہو گئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ عامر عبد اللہیان غیر معمولی رہنما اور پاکستان کے سچے دوست تھے۔