• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون چائنا پر اصولی موقف، تائیوان چین کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے، وزیراعظم

اسلام آبا د( نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ون چائنا پر اصولی موقف، تائیوان چین کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے، تزویراتی شراکت دار اور آئرن برادر ہونے کے ناطےپاکستان نے ہمیشہ تائیوان پر چینی موقف کی حمایت کی جو آئندہ بھی جاری رہیگی،چین کا تزویراتی شراکت دار اور آئرن برادر ہونے کے ناطے پاکستان نے ہمیشہ تائیوان پر چینی موقف کی اصولی حمایت کی جو آئندہ بھی جاری رہے گی۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کے تحت تائیوان کو عوامی جمہوریہ چین کا ناقابل تنسیخ حصہ مانتا ہے اور قومی اتحاد نو کی چینی حکومتوں کی کاوشوں کی مکمل حمایت کرتا ہے،برائے نام انتخابات اور تائیوان کی خود ساختہ حکومت کی منتقلی تائیوان کے مسئلے پر معروضی حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتے۔
اہم خبریں سے مزید