• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی نشاندہی پر قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کا خاتمہ ہو سکتا ہے‘ ایس ڈی پی او

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ایس ڈی پی او انڈسٹریل ایریا نے فیض آباد مسجد میں کھلی کچری کا انعقادکیا۔ ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل ایریاسمیت علاقہ معززین بھی موجود تھے۔ شرکاء نے اپنے مسائل بیان کئے اور بہتری کیلئے تجاویزپیش کیں جن پر ایس ڈی پی او نے موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات کی روشنی میں عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کے ساتھ براہ راست رابطہ رکھا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی نشاندہی پر قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جا سکتا ہے۔ اپنے اردگرد عوام کوئی مشکوک سرگرمی یا مشکوک عناصر دیکھیں تو فوری پولیس کو اطلاع دیں۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹل پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کرنے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ کھلی کچہری کے انعقاد کرنے کا مقصد شہریوں اور پولیس کے درمیان روابط کو بڑھاتے ہوئے دوریاں کو ختم کرنا ہے۔ معززین علاقہ نے کھلی کچری کے انعقاد پر پولیس حکام کا خیرمقدم کیا۔