اسلام آباد ( نیوز رپورٹر )وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے وفد نے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں۔ وفد نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی تجویز دیدی۔ ذرائع وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے توجہ دلائی کہ نگران دور میں سندھ کوترقیاتی فنڈز میں روک دیاتھا، سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی کے عمل کو تیز کیا جا ئے۔ سندھ کے نئے ترقیاتی منصوبوں کی فہرست بھی وفاقی وزیر احسن اقبال کو پیش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بجٹ کی منظوری میں حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔پیپلز پارٹی کے وفد نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بجٹ سیشن سے پہلے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل مکمل کیا جا ئے۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی کی کا بینہ میں شمولیت کا ایشو بھی زیر غور آیا۔