• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ مسترد کردیا

پشاور ( وقائع نگار) سرکار ی ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد اضافہ کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں صوبائی حکومت ممبران اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں 300 فیصد اضافہ کر چکی ہےجبکہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ملازمین کے ساتھ مذاق ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے منشور کے تحت دو نہیں ایک پاکستان پر عمل درآمد یقینی بنائے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی و صوبائی صدر ملک محمد نوید اعوان، سوار خان چئیرمین تخت بھائی، ظہیر شیخ ایبٹ آباد، گوہر خان نوشہرہ، عبدالرشید چارسدہ، عبدالرزاق سوات، مسعود باچا تنگی یونائٹڈ میونسپل ورکر یونین پشاور کے جنرل سیکرٹری سید وقار شاہ ، سرپرست اعلی بلال احمد،سینئر وائس چیئرمین حاجی حنیف خان ،صدر اسماعیل خان، خواجہ افتاب الہی فنانس سیکرٹری، ثاقب خان ،خلیل، جمیل خان، ابرار حسین و دیگر عہدیداروں نے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ایک صوبے میں دو قوانین کبھی برداشت نہیں کریں گے
پشاور سے مزید