• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رفاعی تنظیمیں معاشرے کیلئے نعمت کا درجہ رکھتی ہیں، میئر پشاور

پشاور ( وقائع نگار) مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے مہنگائی اور بیروزگاری کے موجودہ دور میں اہل پشاور کی فلاح و بہبود اور دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت پر دیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی رفاعی تنظیمیں دراصل معاشرے کیلئے نعمت اور تحفہ کا درجہ رکھتی ہیں جن کی حکومتی اور مخیر شہریوں کی سطح پر جتنی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کی جائے اتنی ہی کم ہے وہ اعجاز آباد گلبہار میں پشاور کی فلاحی تنظیم دیر ویلفیئر آرگنائزیشن کی نومنتخب کابینہ کی رسم حلف برداری سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔تقریب سے مہمانان اعزاز ڈاکٹر محمد الیاس سید، صدر دیر آفیسرز ویلفئیر ایسوسی ایشن و چیف ایگزیکٹیو پیراپلیجک سنٹر حیات آباد پشاور، انجینئر قاضی محمد نعیم سابق سیکرٹری آبپاشی و توانائی و چیف ایگزیکٹیو پیڈو اور شیخ زید اسلامک سنٹر پشاور یونیورسٹی پشاور کے پروفیسر اسلام کے علاہ دیر ویلفئیر آرگنائزیشن کے سرپرست حاجی فاتح زر گل، چیئرمین مجلس عاملہ حاجی محمد سعید، صدر حاجی سلطان یوسف عرف دیر لالاجی، سینئر نائب صدر غلام حسین غازی، نائب صدور حاجی راحت اللہ و شمس الرحمن، جنرل سیکرٹری ماسٹر ظاہر شاہ، سپورٹس سیکرٹری گل بادشاہ، پریس سیکرٹری پروفیسر نورالہادی اور صدر یوتھ ونگ محمد نثار خان نے بھی خطاب کیا
پشاور سے مزید