کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال بلاک 6 میں اتوار کو گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والی خاتون کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا ہے‘واقعہ کو ابتدائی طورپر اندھی گولی لگنے کا شاخسانہ قرار دیا گیا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ مقتولہ آسیہ کی کار سڑک پر آہستہ آہستہ جارہی ہے عقب سے آنے والا موٹرسائیکل سوار قریب آیا اور پستول نکال کر گاڑی کے اندر ایک فائر کرتا ہے جس سے آسیہ کی موت واقع ہوئی‘ملزم فائر کرنے کے بعد اطمنان سے فرار ہورہا ہے،پولیس کاکہنا ہےکہ مقتولہ کے کار چلانے سے چند منٹ قبل بھائی کار چلا رہا تھا، مقتولہ آسیہ نے بھائی سے کہا تھا مجھے کار چلانے دواور مقتولہ بھائی سے کار لیکر بھائی کی مدد سے کار چلانا سیکھ رہی تھی،تفتیشی ذرائع کاکہنا ہےکہ واقعے سے متعلق مذید تحقیقات کر رہے ہیں ۔