• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیلٹرڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تحت سکولوں میں ٹائلٹس اور ریمپس کی تعمیرکا افتتاح

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سیکرٹری سروسز ساوتھ پنجاب انجینئر امجد شعیب خان ترین نے شیلٹر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تحت سکولوں میں ٹائلٹس اور ریمپس کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مون لائٹ نیو ملتان میں کیا۔ ڈی ای او سیکنڈری سکولز شیخ رشید، وائس پرنسپل شاہدہ بابر ، سوشل ویلفیئر آفیسر اقبال سہو، کوآرڈنیشن آفیسر ایف ڈی او میاں توقیر اور صدر شیلٹر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن محمد رضوان ملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔ امجد شعیب خان ترین نے کہا کہ پینے کا صاف پانی اور سیوریج کی سہولت بنیادی ضروریات میں شامل ہیں اور یہ سہولیات اچھی صحت کے لئے انتہائی اہمیت رکھتی ہیں۔
ملتان سے مزید