• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع راولپنڈی میں 11عارضی مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) عید الاضحٰی کے سلسلےمیں ضلع راولپنڈی میں 11عارضی مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی جو عید سے 10 روز قبل فعال ہونگی۔ تحصیل کینٹ میں 3 مویشی منڈیاں ،بھاٹہ چوک ، الحرام سٹی موضع مصریوٹ اور گلستان کالونی نزد نیشنل پارک راولپنڈی کے مقام پر قائم ہونگی۔ تحصیل سٹی میں مویشی منڈی خیابان سرسید سیکٹر ٹو ، تحصیل صدر میں روات کے مقام پر مویشی منڈی قائم کی جائے گی۔ تحصیل گوجر خان میں 2مویشی منڈیاں مجید موڑ آوٹ سائیڈ پریزم ٹاؤن مین جی ٹی روڈ پر ہونگی۔تحصیل ٹیکسلا میں 2مویشی منڈیاں نیو شریف ہسپتال مین جی ٹی روڈ اور دوسری ایچ آئی ٹی نزد اتوار بازار ٹیکسلا کینٹ،تحصیل کلر سیداں میں منگال بائی پاس اورتحصیل کہوٹہ سخی سرور ٹنگی روڈ کے مقام پر مویشی منڈی قائم کی جائے گی۔
اسلام آباد سے مزید