اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت سمیت دیگر سیاسی، مذہبی و سماجی تنظیموں كکے رہنماؤں نے لیاقت باغ راولپنڈی میں تکبیرکانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ محفوظ،مستحکم پاکستان ہماری منزل ہے،ایٹمی قوت بنانے پر تمام ہیروزاور پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش كکرتےہیں۔کشمیر پرکسی قسم كکی سودے بازی نہیں ہونے دیں گے۔ کانفرنس سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ كکے صدر خالد مسعود سندھو، مرکزی سیکرٹری جنرل پروفیسر سیف اللہ قصوری،جماعت اسلامی پاکستان كے نائب امیر لیاقت بلوچ،نائب صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ پروفیسر حافظ طلحہ سعید،حافظ عبدالراؤف، قاری محمد یعقوب شیخ ، انجینئر حارث ڈار، چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ،چوہدری حمید الحسن گجر،احسان اللہ منصور،انجینئر مبین صدیقی ، انعام الرحمان، شہیر حیدر سیالوی، شرجیل میرنے خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ ایٹمی قوت ہونے كکی وجہ سے آج کوئی دشمن پاکستان كی جانب میلی آنکھ اٹھا كکر نہیں دیکھ سکتا۔