• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم تکبیر پر شہر میں ریلیاں اور تقریبات، قومی ہیروزکو سلام

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)یوم تکبیر جوش وجذبے سے منایا گیا اور سرکاری ، سیاسی اور سماجی سطح پر شہر بھر میں مختلف ریلیاں ، سیمینارز اور دیگر تقریبات منعقد کی گئیں ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ آج کے دن ان ہیروز کو سلام پیش کرنا ہے جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں کردار ادا کیا ۔ چیف میونسپل افسر عمران علی کی قیادت میں میونسپل کمپلیکس سے بھی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ایک اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سجاد خان، شیخ ارسلان حفیظ،چوہدری انعام ظفر اوردیگر نے کہا کہ میاں نواز شریف نےایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اوردنیاکی ساتویں ایٹمی قوت بنا دیا۔ادھر مسلم لیگ ہاؤس راولپنڈی میں منعقدہ تقریب میں یوم تکبیر کا کیک کاٹاگیا۔ تقریب میں محمد حنیف عباسی، راجہ حنیف سمیت دیگراراکین اور کارکنوں نے شرکت کی۔پی ایچ اے کے زیر اہتمام ڈائریکٹر جنرل احمد حسن رانجھا کی قیادت میں بھی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔