اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایٹمی دھماکوں کے26سال مکمل ہونے کی خوشی میں ایم کیو ایم نے اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد کی۔ مرکزی تنظیمی کمیٹی کے انچارج زاہد ملک نے تنظیم آزاد جموں و کشمیر کے صدر صاحبزادہ شاہ فیصل، سیکرٹری جنرل عزت علی اور دیگر کے ہمراہ یوم تکبیر کا کیک کاٹا۔ زاہد ملک نے کہا کہ ایم کیو ایم نے بھی وزیر اعظم نواز شریف کو ایٹمی دھماکے کرنے کا مشورہ دیا تھا۔