ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر آفس میں پلاسٹک کے بیگز، کٹلری، ڈبے، کپ، گلاس، بوتلوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ کمشنر مریم خان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 6 جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ۔پلاسٹک کا بے جا استعمال موذی امراض کا موجب اور حیاتیاتی تنوع، انسانی صحت اور آب و ہوا پر منفی طریقے سے اثرانداز ہو رہا ہے۔