• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف ملک کو ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن رکھ سکتے ہیں، نسیم الرحمٰن

کوئٹہ(خ ن)صوبائی مشیر ماحولیات وموسمیاتی تبدیلی و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نسیم الرحمنٰ ملا خیل نے میاں نواز شریف کو مسلم لیگ ن کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہی وہ واحد رہنما ہیں جو ملک کو خوشحالی کی جانب گامزن رکھ سکتے ہیں ان کی قیادت میں مسلم لیگ ن ہر آزمائش و امتحان میں سرخرو رہی ہے، نواز شریف نے ہمیشہ ملکی استحکام اور آئین کی بالادستی کو مقدم رکھا ہے ان کی سربراہی میں مسلم لیگ ن یقینا مزید مقبول ہوگی اور ملک میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ۔مسلم لیگ ن کو اپنی پارٹی کی قیادت پر ہمیشہ فخر رہا ہے اور رہے گا۔
کوئٹہ سے مزید