راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بیٹوں کی بات کرانے کا حکم دے دیا۔خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے عمران خان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اڈیالہ جیل کے حکام کو بانی پی ٹی آئی سے بیٹوں قاسم اور سلیمان کی بات کرانے کا حکم دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ عمران خان کے خون کے نمونے پمز اسپتال کے ڈاکٹرز ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل کی موجودگی میں ہی لیں گے تاہم عدالت نے اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کی درخواست کو فی الحال مسترد کردیا۔