• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی خون بہانے کی پیاس ختم نہیں ہوئی، عالمی ادارے کردار ادا کریں، وزیراعظم

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ظلم و بربریت سے اب تک 36ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں،اسرائیل کی خون بہانے کی پیاس ختم نہیں ہوئی، عالمی ادارے کردارادا کریں،اسرائیلی ظلم سے 36ہزار فلسطینی شہید، سپین، ناروے، آئرلینڈ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرناقابل تحسین فیصلہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو غزہ اور رفح میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم اور بربریت کے حوالہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا غزہ کے ساتھ رفح میں حملے شروع ہو چکے ہیں، بچوں سمیت بزرگوں، ماؤں اور بہنوں کو دن رات شہید کیا جا رہا ہے اور ہزاروں گھر مسمار کر دیئے گئے ہیں،ستم ظریفی یہ ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پامال کیا جا رہا ہے، عالم اسلام اسرائیل کے ظلم و ستم پر او آئی سی میں بھرپور آواز اٹھا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید